‘‘عاشق رنگ رنگیلے ’’ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں :بشریٰ گلفام
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل بشریٰ گلفام نے کہاہے کہ فلم ‘‘عاشق رنگ رنگیلے’’ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
اس کا ٹریلر عوام کے دلوں میں گھر کرگیاہے انشاء اللہ یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوگی۔ اس عید پر اچھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جنہوں نے ناراض فلم بینوں کو سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیاہے ،فلم‘‘عاشق رنگ رنگیلے ’’ ہنسی مزاح اور تمام تر رعنائیوں سے بھرپور ہے اس کا ٹریلر عید سے قبل ریلیز کیا گیاتھا جسے فلم بینوں نے بیحد سراہاہے۔