کراچی چیمبر:پریشانی سے بچنے کیلئے ممبر شپ کی تجدید کامشورہ

کراچی چیمبر:پریشانی سے بچنے کیلئے ممبر شپ کی تجدید کامشورہ

تجدید تیزی سے جاری، 31مارچ آخری تاریخ مقرر، ممبران کوآگاہ کرچکے آخری تاریخ کے بعد ممبر شپ خودبخود ختم، پھر ری ایڈمیشن سے گزرنا ہوگا

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے 31مارچ 2026 تک اپنی ممبرشپ کی تجدید کرا لیں۔ کراچی چیمبر کے جاری بیان کے مطابق 27-2026 کے لیے ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے اورٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2013 کے تحت تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے کے سی سی آئی نے اپنے ممبران کو خطوط، ای میلز،ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ممبرشپ کی میعاد ختم ہونے کے بارے میں مطلع کر چکا ہے ۔ ممبران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعین کردہ ممبرشپ فیس مع تازہ ترین انکم ٹیکس اور اگر قابل اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کے ثبوت مہیا کریں کے سی سی آئی نے متنبہ کیا کہ31 مارچ 2026 تک تجدید نہ کرانے کی صورت میں ممبرشپ خود بخود منسوخ ہو جائے گی اور دوبارہ ممبر بننے کے لیے پورے ری ایڈمیشن کے عمل سے پھر سے گزرنا پڑے گا۔ ممبران تجدید کی فیس آن لائن بینکنگ کے ذریعے یا بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، میزان بینک لمیٹڈ، اور فیصل بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں بذریعہ بینک چالان جمع کروا سکتے ہیں جبکہ ممبرشپ تجدید فیس کو پے آرڈر کی شکل میں بھی کراچی چیمبر میں جمع کروایا جا سکتا ہے تاہم ادائیگی کی رسیدبمعہ ضروری دستاویزات کے سی سی آئی میں لازمی جمع کروانا ہوں گے ۔ چیمبر ممبران کیلئے ممبرشپ کارڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تیزی سے جاری کر رہا ہے جو مختلف مقاصد کے لیے درکار ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں