امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز گاڑی حادثے میں گرفتارورہا

 امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز گاڑی حادثے میں گرفتارورہا

فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک )نامور امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا میں گاڑی حادثے میں پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتاری کے بعدرہاکردیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ ٹائیگر ووڈز پر گاڑی حادثے کے بعد مطلوبہ ٹیسٹ نہ کرانے کا بھی الزام ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کو تیز رفتاری سے ٹرک اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔حکام کے مطابق گاڑی الٹنے کے بعد گالفر کھڑکی سے باہر نکل آئے تھے ۔یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے سیٹ بیلٹ پہنی ہوئی تھی یا نہیں،امریکی میڈیا کے مطابق بعد ازاں جیل میں کچھ گھنٹے گزارنے اور ڈی یو آئی ٹیسٹ دینے کے بعد ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا جیل سے رہائی مل گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں