ٹرمپ کے اقدامات خطرناک ،نتائج غیر یقینی :جرمن چانسلر
ایران میں رجیم چینج کا ہدف کامیاب ہوتا نظر نہیں آتا:فریڈرش میرس
فرینکفرٹ (دنیا مانیٹرنگ)جرمن چانسلر فریڈرِش میرس نے فرینکفرٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات تناؤ کم کرنے کی کوشش نہیں بلکہ ایک بڑی اور خطرناک کشیدگی ہیں، جن کے نتائج غیر یقینی ہیں۔میرس نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال صرف براہِ راست متاثرہ ممالک کے لیے نہیں بلکہ ہم سب کے لیے خطرناک ہے ۔ انہوں نے موجودہ ایرانی قیادت کو جنگ کے ذریعے ہٹانے کے امکان پر بھی شکوک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی رجیم چینج ہی ہدف ہے ؟، اگر ہدف یہی ہے ، تو یہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آتا۔ ایسی کوششیں زیادہ تر ناکام ہی رہی ہیں۔