ترک انفلوئنسر کبریٰ کارااصلان کی پل سے کود کر خودکشی

ترک انفلوئنسر کبریٰ کارااصلان کی پل سے کود کر خودکشی

استنبول(نیٹ نیوز)ترکی کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کبریٰ کارااصلان مبینہ طور پر ایک پل سے چھلانگ لگا کر زندگی کی بازی ہارگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کبریٰ کو دن دیہاڑے ترکی کے علاقے گیبزے میں پل کی حفاظتی ریلنگ پر چڑھتے دیکھا گیا، جس پر وہاں موجود افراد اور ڈرائیورز نے فوراً اپنی گاڑیاں روک کر انہیں بچانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد کبریٰ کو اس قدم سے روکنے کی کوشش کرتے رہے اور کافی دیر تک انہیں سمجھاتے رہے ، تاہم وہ نہ مانیں اور بالآخر کئی میٹر بلند پل سے نیچے پانی میں کود گئیں۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انہیں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں ،کبریٰ کارااصلان ترک فٹبال کلب کی زبردست مداح بھی تھیں اور اکثر اپنی پوسٹس میں ٹیم کی حمایت کرتی نظر آتی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں