سمندر میں بچے کو جنم دیتی وہیل کو ساتھی وہیلز کا سہارا
لاہور(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے ایک نہایت نایاب اور حیرت انگیز منظر کو کیمرے میں قید کر لیا، جہاں وہیل کو سمندر میں بچے کو جنم دیتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ دیگر وہیلز اس کی مدد کرتی رہیں۔
یہ منفرد واقعہ 8 جولائی 2023ء کو پروجیکٹ ٹیم نے ڈومینیکا کے ساحل کے قریب ریکارڈ کیا، جہاں 11 وہیلز کے ایک گروہ میں 19 سالہ مادہ وہیل راؤنڈر اپنے دوسرے بچے کو جنم دے رہی تھی۔سائنسدانوں نے تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے تک اس پورے عمل کا مشاہدہ کیا، جس میں ڈرون کیمرے ، زیرِ آب آوازوں کی ریکارڈنگ اور براہِ راست ویڈیو شامل تھی، ماہرین کا کہنا ہے کہ وہیل کے بچے دم کی طرف سے پیدا ہوتے ہیں تاکہ پانی میں ڈوبنے سے بچ سکیں۔، تاہم پیدائش کے فوراً بعد وہ کچھ دیر کے لیے نیچے ڈوب سکتے ہیں، جس پر دیگر وہیلز انہیں سہارا دیتی ہیں۔