پوٹاشیم کی کمی سے دل کی بیماریوں و فالج کا خطرہ
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد پوٹاشیم کی کمی کا شکار ہیں، جس سے دل کی بیماریوں اور فالج جیسے مسائل کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق متوازن اور پوٹاشیم سے بھرپور غذا اپنانے سے فالج کے خطرے میں 20 فیصد جبکہ دل کے امراض میں 24 فیصد تک کمی ممکن ہے ، جو اس غذائی جز کو دل کی صحت کیلئے اہم بناتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کو اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ پوٹاشیم کی کمی کا شکار ہیں، یہ خاموش کمی دل کے دورے اور فالج کے امکانات بڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر طبی مسائل کو بھی جنم دیتی ہے ۔جان ینگ کے مطابق جدید طرزِ زندگی اور غیر متوازن خوراک اس مسئلے کی بڑی وجہ ہیں۔، فاسٹ فوڈ، پراسیسڈ غذائیں اور زیادہ نمک کا استعمال پوٹاشیم کی سطح کم کر دیتا ہے ۔