عائزہ خان بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کی زد میں آگئیں
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ عائزہ خان بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقیدکی زدمیں آگئیں عیدالفطر کے موقع پر عائزہ خان نے ایک نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ سفید سلکی سلیو لیس لباس میں نظر آئیں۔
انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ عید کے دن کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث اسے بروقت شیئر نہ کر سکی۔تاہم ان کے اس نئے انداز کو ان کے مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیا، کئی صارفین نے یاد دلایا کہ عائزہ خان ماضی میں خود کہہ چکی ہیں کہ وہ سلیولیس لباس نہیں پہنتیں اور ایک سادہ و باوقار انداز کو ترجیح دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بعض مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے خود کہتی تھیں کہ سادہ لباس پہنتی ہیں، اب اچانک یہ تبدیلی کیوں؟ شاید زیادہ شہرت کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے ، یہ انداز آپ پر اچھا نہیں لگ رہا، براہِ کرم اپنے پرانے سٹائل پر واپس آئیں۔کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عائزہ خان کو ان کے سادہ اور معصوم انداز میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں، جبکہ بعض نے اسے صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔