سرحد چیمبر:پاک چین اقتصادی تعاون بہتر بنانے کی کوششیں بڑھانے کاعزم

سرحد چیمبر:پاک چین اقتصادی تعاون بہتر بنانے کی کوششیں بڑھانے کاعزم

پشاور(این این آئی)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے پاک چین دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔۔

چینی سرمایہ کاروں کے دو رکنی وفد نے گزشتہ روز سرحد چیمبر ا ٓف کامرس اینڈ ا نڈسٹری کا دورہ کیا ۔ اس موقع پرسرحد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر گل زمان ودیگر نے تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ بالخصوص خطے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سر حد چیمبر کے کردار پر روشنی ڈالی۔ سر حد چیمبر کے سینئر عہدیدار نے دورہ کرنے والے چینی سر ما یہ کا روں کیساتھ تعاون بڑھانے کے عہد کی تجدید کی اور دوطرفہ پاک چین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے جائنٹ وینچر پر کا م کر نے اتفا ق کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں