حیدر آباد چیمبر:رکنیت تجدید کی آخری تاریخ 31مارچ مقرر

حیدر آباد چیمبر:رکنیت تجدید کی آخری تاریخ 31مارچ مقرر

بیشتر اراکین نے تجدید کرالی، بعد میں تجدید پرلیٹ فیس لاگو، سیکریٹری جنرل

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل فرقان احمد لودھی نے اراکین کو مطلع کیا ہے کہ چیمبر کی رکنیت برائے سال2025-2026 کی میعاد 31 مارچ 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حیدرآباد چیمبر، فیڈرل منسٹری آف کامرس اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنزسے باقاعدہ رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ شہر کا واحد چیمبر ہے۔ ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ و رولز 2013 اور چیمبر کے میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کے تحت تمام اراکین کے لیے 31 مارچ تک رکنیت کی تجدید کروانا قانونی طور پر لازمی ہے ۔ چیمبر کے معزز اراکین نے ایک بڑی تعداد میں اپنی رکنیت کی بروقت تجدید کروا لی ہے ، جبکہ جن اراکین نے ابھی تک اپنی فیس جمع نہیں کرائی، اُن سے گزارش ہے کہ وہ 31 مارچ 2026ء سے قبل اپنی رکنیت کی تجدید مکمل کرالیں۔ تجدید کیلئے مطلوبہ فیس اور انکم ٹیکس ریٹرن برائے سال2025ء کی کاپی جمع کرانا ضروری ہے۔ آخری تاریخ کے بعد ڈی جی ٹی او قوانین کے تحت رکنیت ازخود ختم تصور ہو جائیگی، اور تجدید پرلیٹ فیس لاگو ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں