روس کا یکم اپریل سے پٹرول برآمدات پر مکمل پابندی کا اعلان
ماسکو(آئی این پی )روس کی حکومت نے مقامی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے یکم اپریل 2026 سے پٹرول کی برآمدات پر مکمل پابندی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
یہ پابندی ابتدائی طور پر 31 جولائی 2026 تک نافذ رہنے کی توقع ہے ۔ روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے ۔ روس میں کھیتی کے موسم اور ریفائنرییز کی طے شدہ دیکھ بھال کے دوران پٹرول کی مانگ بڑھ جاتی ہے ۔ روس چاہتا ہے کہ اس کی عوام اور صنعتیں سستے پٹرول کا فائدہ اٹھا سکیں اور ملک کے اندر مہنگائی قابو میں رہے ۔