میں انڈین فلموں میں کام نہیں کرونگا : شان شاہد
لاہور(شوبزڈیسک)سپرسٹار شان شاہد نے کہاہے کہ میں انڈین فلموں میں کام نہیں کرونگا، باقیوں کو کام ملتا ہے تو ضرور کریں، 13 سال بعد پنجابی فلم میں واپسی کی ہے جسے عوام نے ویلکم کیا ہے۔
میرا انڈین فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ نظریاتی ہے ،میرے والد صاحب صحافی،لکھاری اور پروڈیوسر تھے اور وہ نظریہ پاکستان کے سب سے بڑے حامی تھے، اب پاکستانی پنجابی فلموں کو بھی انڈین پنجاب میں ریلیز ملنی چاہیے پھر ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ برابری ہے۔