اے این ایف کارروائیاں‘ 73 کلوگرام منشیات برآمد
راولپنڈی ،کراچی ،یارو پشین میں کارروائیاں ،خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے کارروائیوں میں 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 72.92 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کورئیر آفس میں یو کے سے آنے والے پارسل سے 2 گرام کوکین ،کراچی ایئرپورٹ پر کورئیر آفس میں یو اے ای جانے والے پارسل سے پیپرز میں جذب 790 گرام کینابس ،یارو پشین کے قریب گاڑی سے 48 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ موسی کالونی کوئٹہ بس سٹاپ کے قریب خاتون کے قبضے سے 12 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔