عمران ، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ، شہبازشریف کے ہتک عزت کیسز کی کل سماعت
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کل کرے گی،رجسٹرار آفس نے بانی اور بشریٰ کیس کی کاز لسٹ جاری کردی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے ،عدالت نے نیب کی درخواست پر بانی اور بشریٰ کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے جبکہ نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نہ ہونے کا اعتراض اٹھا رکھا ہے ۔بانی اور بشریٰ نے سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ادھر سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک کے معاملے پر عمران خان کی اپیل سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔