ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 13 اپریل سے شروع ہو گی

 ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 13 اپریل سے شروع ہو گی

7روزہ مہم کے دوران4کروڑ 50 لاکھ بچوں کو قطرے پلا ئے جائیں گے مربوط حکمت عملی ، عوامی تعاون سے پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا ئیگا ،مصطفی کمال

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سال 2026 کی دوسری ملک گیر انسداد پولیو مہم 13اپریل سے 19 اپریل تک منعقد کی جائے گی، اس مہم میں 4کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئینگے ۔ وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر) انوار الحق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو کے لیے جاری حالیہ اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کی تصدیق ماحولیاتی نمونوں کی رپورٹ سے ہوتی ہے ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا مربوط حکمت عملی و عوامی تعاون کے ذریعے پاکستان کو جلد پولیو فری ملک بنایا جائے گا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ قوم کے مستقبل کے تحفظ کے لیے پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں