علیمہ نے 10ہزار پارٹی عہدیداروں کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دیدی

علیمہ نے 10ہزار پارٹی عہدیداروں  کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دیدی

اسلام آباد،راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ،خبر نگار )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے ،کیا مسئلہ ہے جو بانی پی ٹی آئی کی رپورٹس سامنے نہیں لائی جارہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت ایک احمقانہ میڈیکل رپورٹ تسلیم کر لیتی ہے ،ہمارے وکلاء کے مطابق اس عدالت کے ہوتے بانی پی ٹی آئی کئی سال تک رہا نہیں ہوں گے ، اب پی ٹی آئی اور عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا کرنا ہے ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ مزاحمت ہے ،یہ راستہ آئین دیتا ہے ، دریں اثنا عمران خان کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا،اس موقع پر میڈیا سے گفنتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی۔ ملاقات نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اب دس ہزار پی ٹی آئی عہدیدار بانی کیلئے یہاں آکر بیٹھیں گے ، اب ٹمپریچر بڑھے گا ہم نے اسی لئے پی ٹی آئی عہدیداروں کو کال دی ہے جو لوگ بوجھ نہیں اٹھا سکتے بہتر ہے وہ سائیڈ پر ہوجائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں