15دن میں بہت بڑا سرمایہ پاکستان واپس آنیوالا ، قیصر شیخ
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ 15دن میں بہت بڑا سرمایہ پاکستان واپس آنے والا ہے۔
انہوں نے کہا دنیا اس وقت شدید بحران کی زد میں ہے ، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اب اپنے چھٹے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے ،امیدہے یہ جنگ مزید 2ہفتوں سے زیادہ نہیں چلے گی۔