ایشیائی مارکیٹوں میں استحکام،عالمی سطح پر ملاجلارجحان ، خام تیل کی قیمت میں کمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران امریکا مذاکرات کے باعث ایشیائی مارکیٹوں میں استحکام آگیا اور خام تیل کی قیمت میں بھی کمی آگئی۔
رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت کم ہو کر 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔ برینٹ خام تیل 95.37 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا ۔ عالمی سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا جبکہ تیل کی قیمتیں نسبتاً مستحکم رہیں کیونکہ سرمایہ کار محتاط انداز میں امید کر رہے ہیں کہ امریکااور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار رہے گی ۔