ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی فارورڈ سیل کی مشروط اجازت

ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی فارورڈ سیل کی مشروط اجازت

ایکسچینج کمپنیاں پانچ روز کا ریٹ پہلے سے طے کر سکیں گی،اسٹیٹ بینک

کراچی (رپورٹ:حمزہ گیلانی) اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر اور قانونی ترسیلاتِ زر کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک بڑا ریگولیٹری اقدام اٹھاتے ہوئے ایکسچینج کمپنیوں کو فارورڈ سیل کی مشروط اجازت دے دی ہے ،اس فیصلے کے بعد اب ایکسچینج کمپنیاں بینکوں کے ساتھ ڈالر کا ریٹ پہلے سے طے کر کے اسے 5 ورکنگ ڈیز کے اندر فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، یہ سہولت صرف مجاز ڈیلرز یا بینکوں کے ذریعے ہی میسر ہوگی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں ڈالر کی دستیابی کو مزید مستحکم بنانا اور ایکسچینج کمپنیوں کو ایسی ریگولیٹری سہولت فراہم کرنا ہے جس سے وہ بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم کو زیادہ بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں ۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفرپراچہ نے کہا کہ قلیل مدتی فارورڈ سیل کی اجازت سے ایکسچینج مارکیٹ میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں