انیق عزیز اسٹیٹ بینک میں ڈائریکٹر مانیٹری مینجمنٹ مقرر
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے انیق عزیزکو ڈومیسٹک مارکیٹس اینڈ مانیٹری مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا ۔۔
۔انہوں نے جمعہ 10 اپریل 2026 سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ آفیشل سرکلر کے مطابق اس نئی تعیناتی کے حوالے سے ملک بھر کے تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹوز کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے ۔