ڈالر مزیدسستا،ایک تولہ سونا 3ہزار روپے مہنگا
تولہ سونا 4لاکھ 97ہزار 662،دس گرام4لاکھ 26ہزار664کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالرکی قدرگھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.01 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.02 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 753 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار664 روپے ہوگئی ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 14 روپے ہوگئی۔