اپٹما کا 2 ارب ڈالرفنڈ سٹیٹ بینک میں جمع کروانے پر غور
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے صنعت کارو ں نے 2 ارب ڈالر کا فنڈ سٹیٹ بینک میں جمع کروانے پر غور شروع کردیا۔
اپٹما نے متحدہ عرب امارات کی رقم کی واپسی کے بعد حکومت کو متبادل حل دے دیا۔ لاہور سے جاری بیان میں چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہاکہ ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں آنے دیں گے ، امن مذاکرات کے بعد وزیراعظم سے مل کر اس مسئلے کا حل نکال لیں گے ، سب سے پہلے پاکستان، اپٹما نے ہمیشہ اس عہد کو نبھایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ، برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔