رشمیکا مندانا کی سالگرہ پر والد کی جانب سے بنگلے کا تحفہ

 رشمیکا مندانا کی سالگرہ پر والد  کی جانب سے بنگلے کا تحفہ

ممبئی (این این آئی)ہندی و تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا 30برس کی ہوگئیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تقریب اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی، جس میں ان کے والدین اور شوہر وجے دیوراکونڈا شریک تھے ۔ اس موقع پر ان کے والد نے انہیں ایک خوبصورت بنگلہ بطور تحفہ دیا، جس کا نام سرینیٹی رکھا گیا۔ سالگرہ کی تقریب کے دوران رشمیکا اور وجے دیوراکونڈا نے مقامی مندر میں پوجا کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں