نہال ہاشمی ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ بھی پہنچ گئے ،حمزہ شہباز سے ملاقات

نہال ہاشمی ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ  بھی پہنچ گئے ،حمزہ شہباز سے ملاقات

لاہور(آئی این پی )لاہور کے د ورہ پر آئے سندھ کے گورنر نہال ہاشمی گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے ۔

ماڈل ٹاؤن کے ایچ بلاک میں مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا ۔گورنر سندھ نے حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات میں حالیہ سیاسی صورتحال، گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کی اپنی مصروفیات پر بات چیت کی۔ حمزہ نے نہال ہاشمی کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ میری تمام نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔گورنر سندھ نے ایران امریکا جنگ میں ثالثی اورقیام امن کی کاوشوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں