مستقبل کاسوچنے پر دماغ خود کو انعام دیتا ہے :تحقیق

مستقبل کاسوچنے پر دماغ خود کو انعام دیتا ہے :تحقیق

برلن (سپورٹس ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسان کا دماغ مستقبل کے بارے میں سوچنے پر خود کو انعام دیتا ہے جس سے یہ عادت مضبوط ہوتی ہے ۔

جرمنی کی روہر یونیورسٹی بوخوم اور فرانس کی سوربون یونیورسٹی سے وابستہ ماہرِ نفسیات اکرم دیرے کی زیرِ نگرانی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنیوالے حالات کا تصور کرنا دماغ کے ریوارڈ سسٹم کو متحرک کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق جب انسان مستقبل کے کسی مسئلے کا حل ذہن میں لاتا ہے تو دماغ میں خوشی اور تحریک پیدا کرنے والا نظام فعال ہو جاتا ہے جس سے یہ عمل بار بار دہرانے کی خواہش بڑھتی ہے ۔اس عمل کو سائنسی زبان میں اوپرینٹ کنڈیشننگ سے جوڑا گیا ہے ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو افراد زیادہ مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں، ان کا دماغ وقت کے ساتھ ساتھ اس عمل کا عادی ہو جاتا ہے جس سے منصوبہ بندی بہتر اور ذہنی دباؤ کم ہو سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں