الزائمر کے ٹیسٹ خواتین میں تشخیص میں تاخیر کا باعث
لاہور(نیٹ نیوز)ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الزائمر کی تشخیص کیلئے استعمال ہونے والا عام سکریننگ ٹیسٹ خواتین میں بیماری کی ابتدائی علامات کو نظر انداز کر سکتا ہے ۔
تحقیق کے مطابق خواتین منی مینٹل سٹیٹ ایگزیمینیشن جیسے ٹیسٹ میں اچھے نمبر حاصل کر لیتی ہیں، حتیٰ کہ دماغ میں تبدیلیاں شروع ہونے کے بعد بھی۔اس مطالعے کے دوران 332 افراد کے ایم آر آئی سکینز کا جائزہ لیا گیا تاکہ دماغ کے گرے میٹر میں ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھا جا سکے ، جو یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت سے متعلق ہوتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ ابتدائی نقصان کے باوجود خود کو اس طرح ایڈجسٹ کر لیتا ہے کہ وہ مختلف حصوں کو استعمال کر کے کارکردگی برقرار رکھتی ہیں، تاہم یہی صلاحیت بیماری کو چھپا بھی دیتی ہے ، جس کے باعث جب ٹیسٹ میں واضح کمی سامنے آتی ہے تو اس وقت تک نقصان کافی بڑھ چکا ہوتا ہے ۔