چین،100 خود کار ٹیکسیاں اچانک بند، مسافر پھنس گئے
بیجنگ(نیٹ نیوز)وسطی چین کے صوبے ہیبی کے صدر مقام ووہان میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، 100 سے زائد خود کار روبوٹیکسیز اچانک بند ہو گئیں۔
اس دوران بعض مسافر گاڑیوں کے اندر 90 منٹ تک پھنسے رہے جبکہ کچھ لوگ دروازے نہیں کھول سکے ، اسی طرح کچھ بھاری ٹریفک کے درمیان ہونے کی وجہ سے باہر نکلنے سے خوفزدہ تھے ۔ووہان میونسپل پبلک سکیورٹی کے ٹریفک مینجمنٹ بیورو کے مطابق شہر میں چلنے والی روبوٹیکسیز نے اچانک کام کرنا بند کر دیا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ 100 سے زائد گاڑیاں ایک ساتھ خراب ہوئیں اور یہ سب ایک ہی کمپنی کی تھیں۔ بظاہر روبوٹیکسیز ایک مرکزی کنٹرول سسٹم کے ذریعے بھی چلائی جاتی ہیں، اس کے علاوہ ہر گاڑی میں الگ سسٹم بھی موجود ہوتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر مرکزی سسٹم میں خرابی پیدا ہو جائے تو ایک ہی وقت میں متعدد گاڑیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔