اٹھارہویں ترمیم پر کسی بھی قسم کا حملہ وفاق پر حملہ ہوگا ،ایمل ولی

 اٹھارہویں ترمیم پر کسی بھی قسم کا  حملہ وفاق پر حملہ ہوگا ،ایمل ولی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی کے ایمل ولی خان نے کہا کہ 19 اپریل کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، جو صرف ایک آئینی ترمیم نہیں بلکہ طویل جدوجہد، قربانیوں اور پختہ عزم کی علامت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اُن کے حقوق، اختیارات اور خیبر پختونخوا کو شناخت ملی، جو تاریخی پیشرفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر کسی بھی قسم کا حملہ دراصل وفاق پر حملہ ہوگا اور عوامی نیشنل پارٹی اس کے دفاع کے لیے ہر آئینی، جمہوری اور سیاسی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں