معرکہ حق کے بعد جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو ا :کیپٹن ارباز
محاذ جنگ پر کوئی ڈر یا خوف نہیں تھا،دشمن کے ڈرونز کے باوجود فائرمشن مکمل کیا ملک کے تحفظ کیلئے پہلے بھی قربانیاں دی، آئندہ بھی دیتے رہیں گے ،کیپٹن حذیفہ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) معرکہ حق کے دوران پاک فوج کے افسر وں اور جوانوں نے دشمن کے خلاف بے مثال جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کی نئی تاریخ رقم کر دی ،کیپٹن ارباز خان خلجی نے دشمن کے ڈرونز کی موجودگی کے باوجود کامیاب فائرمشن مکمل کرتے ہوئے دشمن کے ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر ز کو نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد ان کا جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو ا اور نصر من اللہ و فتح قریب کے موٹو پر ان کا ایمان مزید پختہ ہو چکا ہے ۔کیپٹن حذیفہ نے بھی معرکہ حق میں بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج انہیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اور پاکستانی سپاہی وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج ملک اور عوام کے تحفظ کے لئے پہلے بھی جانوں کی قربانیاں دیں ،آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔