مودی سرکار نے مسلمانوں پر ظلم وبربریت کی انتہاکردی

 مودی سرکار نے مسلمانوں پر  ظلم وبربریت کی انتہاکردی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی بھارتی مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی ، فرقہ وارانہ فسادات نے بھارت کو اقلیتوں خصوصا ًمسلمانوں کے لئے غیر محفوظ ملک ثابت کر دیا۔

 مودی کے زیر اثر گودی میڈیا مسلمانوں کو ملک دشمن قرار دے پر اپیگنڈا مہم میں مصروف ہے ۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد ہندوتوا مہم کے تحت اقلیتوں کی عبادت گاہوں بالخصوص مسلمانوں کی مساجد اور دکانوں کو مسمار کیا گیا ،مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں نہتے مسلمانوں کے گھروں کو زمیں بو س کر دیا گیا ،عالمی ماہرین کے مطابق بی جے پی کے دور اقتدار میں بھارت کے اندر مسلم مخالف رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ، بھارتی مسلمانوں کی زندگی بی جے پی دور حکومت میں مزید بدتر ہو گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں