ایران سے مذاکرات پر ڈیڈ لاک، ٹرمپ کے متوقع دورہ چین پر سوالات اٹھنے لگے
واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں)ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ چین پر سوالات اٹھنے لگے ۔
رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اعتماد کی کمی اور مذاکرات میں تاخیر سے صورتِ حال غیر یقینی ہے ۔ٹرمپ کا مارچ کا طے شدہ دورہ اب مئی تک مو خر ہو چکا ہے ، جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے متوقع ہے ۔چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ طویل ہونے سے ٹرمپ پر دباؤ بڑھے گا اور چین کی سفارتی پوزیشن مضبوط ہو گی، جبکہ مزید تاخیر ٹرمپ کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے ۔دوسری جانب آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث امریکا میں مہنگائی بڑھ گئی ہے ، جو نومبر کے انتخابات سے قبل بڑا چیلنج بن چکی ہے