ایران جنگ نے یورپ کو کمزور کرنا شروع کر دیا :اردوان
امن پر مبنی حکمت عملی سے تدارک نہ کیا تونقصان کہیں زیادہ سنگین ہو جائے گا ترکیہ کے صدر کا جرمن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ نے یورپ کو بھی ’کمزور‘ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات کے علاوہ ایران اور یوکرین میں جاری جنگوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر اردوان نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ہمارے خطے میں جنگ نے یورپ کو بھی کمزور کرنا شروع کر دیا ہے ، اور اگر اس رجحان کا تدارک امن پر مبنی حکمتِ عملی کے ذریعے نہ کیا گیا تو اس تنازع سے ہونے والا نقصان کہیں زیادہ سنگین ہو جائے گا۔