بھارتی وزیر دفاع جرمنی میں معائنہ کرتے آبدوز میں پھنس گئے ، ویڈیو وائرل

بھارتی وزیر دفاع جرمنی میں معائنہ کرتے  آبدوز میں پھنس گئے ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جرمنی میں ایک آبدوز کے معائنے کیلئے اندر جانے کی کوشش کے دوران پھنس گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ویڈیو میں دکھایاگیاہے۔

 کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سب میرین کے داخلی حصے میں داخل ہوتے ہوئے پھسل گئے اور تنگ راستے میں پھنس گئے ، جس کے بعد عملے نے انہیں کافی کوشش کے بعد باہر نکالا۔ راج ناتھ نے بعد میں دوبارہ آبدوز کے اندر جانے سے انکار کر دیا اور اسے تنگ اور خوفناک قرار دیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعہ پر دلچسپ تبصر ے جاری ہیں ،بعض افراد اسے فوجی قیادت اور زمینی حقائق کے درمیان فرق سے جوڑ رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں