خدیجہ شاہ9مئی کیس میں سزا کے بعد غائب،ضامن طلب
ملزم پیش ہو یہ ضامن کی ذمہ داری، دیگر کے ضامنوں کو بھی پیش ہونیکا حکم کیوں نہ ضامنوں کے خلاف کا رروائی کی جائے ،انسدادِ دہشت گردی عدالت
لاہور(کورٹ رپورٹر)انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کیسوں مقدمات میں ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ و دیگر ملزموں کے ضامنوں کو پیش ہونیکا حکم دیدیا،خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت کرائی تھی تاہم وہ نو مئی کے ایک مقدمہ میں سزا کے بعد غائب ہو گئیں ، عدالت نے خدیجہ شاہ کے دو ضامنوں جہانزیب اور مراد علی کو 25 اپریل کو طلب کرلیا ہے ،عدالت نے ملزم زین الحسن کے دو ضامنوں ابوبکر اشرف اور عمران ،ملزم احمد علی کے ضامن عبداللطیف ،ملزم عثمان کے ضامن عدنان اسلم ،ملزم حمزہ کے دو ضامنوں ہاشم اور قاسم کو بھی طلب کرلیا ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضامن کی ذمہ داری ہے کہ ملزم عدالتوں میں پیش ہوتا رہے ، ملز موں کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کی کارروائی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے ، ملزم غائب ہو گیا، آپ ضامن ہیں، کیوں نہ آپ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔