پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز ہ وقفے کے بعد آج دوپہر2بجے ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز ہ وقفے  کے بعد آج دوپہر2بجے ہوگا

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج (پیر)دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ مائنز اینڈ منرلزسے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے ،پانچ تحاریک التوائے کار اور توجہ دلاؤ نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ایجنڈے میں 16مسودات قوانین کی منظوری بھی شامل ہے جن میں کم عمری کی شادی کی ممانعت بل 2026،پنجاب جنگلی حیات (تحفظ، بقاء ، نگہداشت اور نظم و نسق)ترمیمی بل 2026،پنجاب ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2026،پنجاب ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ترمیمی بل 2026،متروکہ املاک اور بے گھر افراد کے قوانین (تنسیخ)ترمیمی بل 2026،پنجاب غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کے تحفظ کاترمیمی بل 2026،پنجاب اراضی محصولات ترمیمی بل 2026،پنجاب عوامی سہولیات کے انفراسٹرکچر کے تحفظ کا بل 2026،صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی ترمیمی بل 2026،پنجاب وقف، ٹرسٹس اور کوآپریٹو سوسائٹیز (نگرانی)بل 2026،پنجاب خدمات پر سیلز ٹیکس ترمیمی بل 2026،پنجاب انفراسٹرکچر ترقیاتی محصول ترمیمی بل 2026،پنجاب قانونی معاونت ترمیمی بل 2026،رجسٹریشن ترمیمی بل 2026،پنجاب ہائی سکیورٹی زونز کے قیام کابل 2026اورچناب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان بل2026شامل ہیں۔اجلاس میں گندم اور زرعی مارکیٹنگ کے حوالے سے عام بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں