شردھا کپور اور نورا فتیحی ڈرگ کیس سے بری
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کو 2022 کے ڈرگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔
پولیس حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ شردھا کپور، نورا فتیحی اور دیگر نامزد شخصیات کا مبینہ منشیات نیٹ ورک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کسی بھی سلیبریٹی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔یہ کیس اگست 2022 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب ممبئی پولیس نے مبینہ منشیات فروش سلیم سہیل شیخ کو گرفتار کیا تھا۔