فائرنگ کا ملزم ایوارڈ یافتہ سابق ٹیچر نکلا

 فائرنگ کا ملزم ایوارڈ یافتہ سابق ٹیچر نکلا

کول تھامس کیلیفورنیا کا رہائشی ، 2017 میں گریجویشن کی ملزم پارٹ ٹائم گیم ڈویلپر ،بہترین ٹیچر کا اعزاز حاصل کیا

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی جو کہ ایک ایوارڈ یافتہ سابق ٹیچر ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتے کو وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیے میں فائرنگ کرنے والے گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے کول تھامس ایلن کے طور پر کی، جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز کا رہائشی ہے ۔ 31 سالہ کول گریجویٹ ہے جو سابق ٹیچر اورپارٹ ٹائم گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا ہے ۔ملزم نے بہترین ٹیچر کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے سی بی ایس کو ایک ای میل میں تصدیق کی کہ ایلن نے 2017 میں یہاں سے گریجویشن کی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں