کونسی غذاؤں کا استعمال ہماری توجہ کو متاثر کر سکتا ہے
ساؤ پالو (نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پروسیسڈ غذاؤں سے بھرپور ڈائٹ توجہ یکسو رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے ۔
موناش یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤ پالو اور ڈِیکن یونیورسٹی کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ مقدار میں پراسیسڈ کھانے کھانا دماغ کی توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے اور ڈیمنشیا کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے ۔الزائمرز ایسوسی ایشن کے جرنل الزائمرز اینڈ ڈائمینشیا: ڈائیگنوسس میں شائع تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ روزانہ کی بنیاد پر الٹرا پراسیسڈ فوڈز کی معمولی سی بھی زیادہ مقدار انسان کی توجہ میں واضح کمی کا باعث بنتی ہے ، چاہے وہ بظاہر صحت مند غذا ہی کیوں نہ کھا رہا ہو۔ مرکزی محقق باربرا کارڈوسو نے کہا کہ یہ تحقیق واضح کرتی ہے کہ صنعتی طریقے سے تیار کی جانے والی خوراک اور ذہنی تنزلی کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے ۔