6منشیات فروش گرفتار ساڑھے 11 کلو چرس، 1 کلو ہیروئن برآمد
قصور، تلونڈی، چھانگا مانگا(خبرنگار، نمائندہ دنیا، نامہ نگاران)قصور بھر میں پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 6منشیات فروش گرفتار کرکے ساڑھے 11کلو چرس اورایک کلو ہیروئن برآمدکرلی۔
تھانہ کنگن پور پولیس نے تین منشیات فروشوں بابر عرف بابری، مرزا عادل اور راشد کو پکڑ کر لاکھوں مالیت کی 6 کلو چرس،تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے منشیات فروش ملک سرفراز کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس ، تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ملزم رانا توحید کوپکڑ کر 3 کلوچرس ، تھانہ صدر چونیاں پولیس نے سرفراز عرف شیکرا کو 2 کلو چرس ، تھانہ منڈی عثمان والا پولیس نے زیاد احمد کو 1 کلو سے زائد ہیروئن سمیت گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔