ایران : فورسز پر حملوں کے جرم میں جیش العدل کے رکن کو پھانسی
تہران(اے ایف پی) ایران نے سنی عسکری گروہ جیش العدل کے کا رکن عامر رمیش کو سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں پھانسی دے دی۔
عدالت نے انہیں بم دھماکوں اور فوجی دستوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کا مجرم قرار دیا تھا، واضح رہے ایران دنیا میں چین کے بعد سب سے زیادہ سزائے موت دینے والا ملک ہے ۔