شہرمیں ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں ،لاکھوں کانقصان

شہرمیں ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں ،لاکھوں کانقصان

بادامی باغ میں عزیزاللہ ،جوہرٹاؤن میں طاہر ،فیکٹری ایریا میں مزمل کولوٹاگیا ہربنس پورہ، وحدت کالونی ،گرین ٹاؤن سے گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز، گاڑیوں اوردیگرسامان سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ بادامی باغ میں عزیزاللہ سے اڑھا ئی لاکھ روپے اور موبائل فون،جوہرٹاؤن میں طاہر حسن سے 2 لاکھ اور موبائل،فیکٹری ایریا میں مزمل سے 2لاکھ اور موبائل ، داتادربار میں ندیم سے 1 لاکھ60ہزار روپے اور موبائل،شالیمار میں مشتاق سے 1لاکھ50ہزار ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،ہربنس پورہ اور لو ئرمال سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی ،گرین ٹاؤن اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں