زمبابوے میں ہوٹل کے کچن میں مگرمچھ داخل

زمبابوے میں ہوٹل کے کچن میں مگرمچھ داخل

ہرارے (نیٹ نیوز)زمبابوے کے ایک ہوٹل کے کچن میں مگرمچھ داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

واقعہ مشہور زمانہ وکٹوریہ آبشار کے قریب موجود ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں 12 فٹ لمبے مگر مچھ کی موجودگی نے سب کو حیران اور خوفزدہ کردیا۔ وائرل ویڈیوز میں مگرمچھ کو ہوٹل کے استقبالیہ، کچن اور لاؤنج میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ بھاری بھرکم مگر مچھ ہوٹل کے کچن کے کاؤنٹر پر چڑھنے کی کوشش کررہا ہے ۔ ہوٹل کے عملے نے فوری طور پر مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا اور زمبابوے پارکس اور وائلڈ لائف مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، جس کے بعد وائلڈ لائف اہلکاروں نے مگرمچھ کو ریسکیو کرکے ہوٹل سے دور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں