فردوس ذہنی مریض، حسد کرنیوالا انسان :اسد نذیر

فردوس ذہنی مریض، حسد کرنیوالا انسان :اسد نذیر

لاہور(این این آئی)سینئر اداکار اسد نذیر نے لیجنڈ فنکاروں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر فردوس جمال کو ذہنی مریض قرار دیدیا۔

اپنے ایک بیان میں اسد نذیر نے کہا کہ فردوس جمال نے قوی خان ، طلعت حسین، شفیع محمد، عابد علی، خیام سرحدی، مائرہ خان جیسے بڑے فنکاروں کے بارے میں جو نا پسندیدہ الفاظ ادا کئے اس پر انہیں شرم آنی چاہیے ۔فردوس جمال حسد کرنے والا انسان ہے ،اگر و ہ کسی کو اچھا لباس پہنے بھی دیکھتا ہے تو اسے حسد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی وی پر ایک ڈرامہ سیریل میں کام کر رہا تھا اور میں نے اچھا لباس زیب تن کیا ہوا تھا ،فردوس جمال نے ڈرامے کے پروڈیوسر کو کہہ کر میرا لباس تبدیل کرا دیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں