فرنیچرسیکٹرکو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دیا جائے ،میاں کاشف

فرنیچرسیکٹرکو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دیا جائے ،میاں کاشف

لاہور(اے پی پی)فرنیچر کونسل نے جامع قابل عمل بجٹ تجاویز کا ایک سیٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

بجٹ تجاویز فرنیچر کی صنعت کو متحرک کرنے اور ترقی پر مبنی اقدامات کے ذریعے اس سیکٹر کے فروغ کی حکمت عملی کو مد نظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔اتوار کو چین سے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے فرنیچر سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی ایف سی کا مقصد ملکی معیشت میں فرنیچر کے شعبے کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر پوزیشن دینا ہے تاکہ عالمی سطح پر اس کی ترقی اور مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں