7ماہ میں ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات 76کروڑ50لاکھ ڈالرز تھیں
کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایران سے درآمدات 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران ایران سے درآمدات تقریبا2فیصد بڑھیں، پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔
ذرائع نے کہاکہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال 18 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔مالی سال 2024 سے 2025میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔مالی سال 2023 سے 24 میں ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 3کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھا،اس سے قبل مسلسل 3 مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں تھیں، امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلزکا نہ ہونابرآمدات صفررہنے کی بڑی وجہ تھی۔