معاشی بہتری کیلئے پائیدار پالیسیوں کی ضرورت ،اشرف بھٹی
سیاسی وعسکری ہم آہنگی چیلنجز سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ،بیان
لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ،معیشت کی بہتری کے لیے مضبوط فیصلوں اور پائیدار پالیسیوں کی ضرورت ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایران اور امریکہ جیسے فریقین کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لئے کاوشیں انتہائی غیر معمولی اقدام ہے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے دنیا میں امن کے قیام کے لئے جو کردار ادا کیا ہے اسے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
اشرف بھٹی نے کہا کہ ساری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند ہوا ہے ،قوم کو اپنی قیادت پر فخر ہے جس نے دور اندیشی اور تدبر سے کئی دہائیوں کے فریقوں کو ایک میز پر بٹھا یا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ، ایران میں معاہدہ ہونے سے دنیا میں معیشت ایک بار پھر درست سمت میں گامزن ہو جائے گی۔