شاہ رخ خان چاہتے تھے میں ان کیلئے گانا گاؤں:علی ظفر

شاہ رخ خان چاہتے تھے میں ان کیلئے گانا گاؤں:علی ظفر

ممبئی (این این آئی) گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان سے متعلق ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں گلوکار نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے کنگ خان نے انہیں اپنی فلم میں گانا گانے کیلئے کہا تھا۔علی ظفر نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دلکش اور کھلے دل کے انسان ہیں، انہوں نے میرا مشہور گانا‘‘سن رے سجنیا’’سنا تھا، شاہ رخ خان چاہتے تھے میں ان کی فلم کا ایک گانا‘‘دردِ ڈسکو’’ گاؤں۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں بھارت میں موجود نہیں تھا اور وقت نہ ملنے کی وجہ سے وہ گانا پھر میں نہیں کرسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں