حبا بخاری کی بریڈفورڈ ایونٹ میں بولڈ ڈریسنگ وائرل
بریڈفورڈ(این این آئی)اداکارہ حبا بخاری بریڈفورڈ میں ایک میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ میں شریک ہوئیں۔ ان کے ہمراہ اداکار دانش تیمور بھی موجود تھے۔
حبا بخاری نے ساڑھی پہنی، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساڑھی کی لمبائی زیادہ ہونے اور فٹنگ مکمل نہ ہونے کے باعث اداکارہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا تھا، جبکہ وہ بار بار اپنے ڈریپ سے خود کو کور کرتی نظر آئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لباس میں خود کو پراعتماد محسوس نہ کرے تو اسے نہیں پہننا چاہیے۔