لفٹ کے دروازے پر چھوٹا سا سوراخ کیوں ہوتا ہے

لفٹ کے دروازے پر چھوٹا سا سوراخ کیوں ہوتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)آپ نے لفٹ میں سفر تو کیا ہوگا کیا کبھی باہر سے اس کے دروازے کو غور سے دیکھا؟اگر دیکھا ہوگا تو آپ نے ایک چھوٹے سوراخ کا مشاہدہ بھی کیا ہو گا مگر وہ کس لیے ہوتا ہے ؟ کسی وجہ سے لفٹ چلتے چلتے رک جائے تو پھر کیا ہوگا؟تو یہ چھوٹا سا سوراخ درحقیقت ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے لفٹ کے دروازے پر ہوتا ہے اور کچھ مواقعوں پر تو زندگی بھی بچاتا ہے ۔

 لفٹ میں پھنس جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے یہ ننھا سوراخ مددگار ثابت ہوتا ہے ۔اگر لفٹ بند ہوجائے تو باہر سے اسے hoistway ڈور ان لاکنگ کی نامی خصوصی ٹول سے کھولا جاتا ہے ۔یہ ٹول دروازے کے اس سوراخ میں داخل کیا جاتا ہے جس کے بعد دروازہ کھلتا ہے ۔آسان الفاظ میں یہ سوراخ ایک کی ہول ہے جو بند دروازے کھولنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔عام طور پر یہ ٹول مخصوص افراد کے پاس ہوتا ہے جو لفٹ بند ہونے پر اسے کھولتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں