نظامِ شمسی میں ’’پانچویں قوت‘‘کی موجودگی کا انکشاف

نظامِ شمسی میں ’’پانچویں قوت‘‘کی موجودگی کا انکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے کائنات کے بارے میں ایک نئی اور دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے ، جس میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہمارے کائنات کو چلانے والی چار معلوم قوتوں کے علاوہ ایک نامعلوم پراسرار ‘پانچویں قوت’ بھی موجود ہو سکتی ہے ، جو کہکشاؤں کی ترتیب اور کائنات کے پھیلاؤ کے پیچھے چھپا اصل محرک ہو سکتی ہے ۔

یہ خیال موجودہ فزکس کے لیے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے ۔ ناسا کے ماہر طبیعات ڈاکٹر سلاوا جی تریشیف کا کہنا ہے کہ، کائنات کا تقریباً 95 فیصد حصہ ‘ڈارک میٹر’ اور ‘ڈارک انرجی’ پر مشتمل ہے ، جسے آج تک کوئی نہیں دیکھ سکا۔یہ ممکنہ پانچویں قوت دراصل اس پراسرار مادے اور ہمارے نظر آنے والے مادی جہان کے درمیان ایک ‘پل’ کا کام کر سکتی ہے ۔ اس کا سراغ ملنے سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ بگ بینگ کے بعد کائنات کی تشکیل کے اصل مراحل کیا تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں